اسلام ٹائمز 8 Sep 2012 گھنٹہ 22:21 https://www.islamtimes.org/ur/news/193750/حکومت-ملک-کو-مسائل-سے-نکالنے-کی-بجائے-میں-دھکیل-رہی-ہے-علامہ-اقتدار-نقوی -------------------------------------------------- ٹائٹل : حکومت ملک کو مسائل سے نکالنے کی بجائے مسائل میں دھکیل رہی ہے، علامہ اقتدار نقوی -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل نے مرکزی شورٰی عالی کے اجلاس میں کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں جہاں ایک طرف دشمن ہمارے خلاف سازشیں کر رہا ہے وہیں ہمارے اپنے بھی سازش کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی کامیابی شہداء کی قربانیاں اور اُن کے وارثان کےاعتماد کا نتیجہہے، پاکستان کے حالات آج ایک انتہائی اہم چوراہے پر ہیں، قیام پاکستان سے لے کر آج ملک کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے، حکومت اورملکی ایجنسیاں ملک کو مسائل سے نکالنے کی بجائے مسائل میں دھکیل رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی شوریٰ عالی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین اپنے تعمیری مراحل سے گزر رہی ہے، لیکن پاکستان میں ایک تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، آج یہاں پورے پاکستان سے رہنمائوں کا اکٹھا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے دشمنوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا، میں آج بھی اُن نادان دوستوں کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ وہدشمن کی سازش نہ حصہ نہ بنیں۔علامہ اقتدار نقوی نے مجلس وحدت مسلمین ملتان کو ماڈل ضلع قرار دیئے جانے پر رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کارکردگی رپوٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں جہاں ایک طرف دشمن ہمارے خلاف سازشیں کر رہا ہے وہیں ہمارے اپنے بھی سازش کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔