اسلام ٹائمز 31 Jul 2022 گھنٹہ 17:45 https://www.islamtimes.org/ur/news/1006947/ہم-امام-حسین-ع-کیساتھ-ہیں-اسی-لئے-ہمیں-فتح-نصیب-ہوئی-شیخ-نعیم-قاسم -------------------------------------------------- ٹائٹل : ہم امام حسین (ع) کیساتھ ہیں اسی لئے ہمیں فتح نصیب ہوئی، شیخ نعیم قاسم -------------------------------------------------- اپنے خطاب میں حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اگر دشمن ہمیں ہراساں کرے گا تو ہم اس کا پیچھا کریں گے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ دو محرم کو بیروت کے نواح میں شہریوں کی بڑی تعداد نے عزاداری کے جلوس میں شرکت کی۔ گذشتہ شب بیروت کے نواح میں عزاداری سید الشھداء علیه السلام کا عظیم اجتماع دیکھنے میں آیا ہے۔ مجلس عزاء سے حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر دشمن ہمیں ہراساں کرے گا، ہم اس کا پیچھا کریں گے، اگر (جنگ کی) تیاری کرے گا، ہم اس سے زیادہ تیار ہوں گے اور اس (صیہونی دشمن) سے زیادہ قدرت اور طاقت کے ساتھ مقابلے کے لئے تیار ہوں گے۔ سب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ حزب‌ الله مقاومتی فارمولا کے ساتھ ہی لبنانی حکومت کے ساتھ کام کر رہی ہے اور چونکہ ہم امام حسین علیه السلام کے ساتھ ہیں، اس لئے ہمیں فتح نصیب ہوئی، اسرائیل کو لبنان سے بھگایا، داعش اور تکفیریوں کو شکست دی اور اسلام کا پرچم سربلند کیا۔