اسلام ٹائمز 13 Aug 2022 گھنٹہ 15:21 https://www.islamtimes.org/ur/news/1008990/جشن-ا-زادی-50-سے-زائد-شہروں-میں-ایک-ساتھ-قومی-ترانہ-پڑھا-جائے-گا -------------------------------------------------- آج سب پاکستان کی خاطر نکلیں گے ٹائٹل : جشن آزادی، 50 سے زائد شہروں میں ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھا جائے گا -------------------------------------------------- افتخار درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ تاریخی جشن آزادی کے موقع پر آج 50 سے زائد شہروں میں قوم ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھے گی اور حقیقی آزادی کے سفر میں بھرپور شرکت کرے گی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ جشن آزادی کے موقع پر 50 سے زائد شہروں میں ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ تاریخی جشن آزادی کے موقع پر آج 50 سے زائد شہروں میں قوم ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھے گی اور حقیقی آزادی کے سفر میں بھرپور شرکت کرے گی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان نے اس قوم کو حقیقی معنی میں قوم بنا دیا ہے، آج سب پاکستان کی خاطر نکلیں گے۔