اسلام ٹائمز 20 Jan 2020 گھنٹہ 0:12 https://www.islamtimes.org/ur/news/839492/قصور-میں-13-سالہ-لڑکی-کی-فروخت-کا-منصوبہ-ناکام -------------------------------------------------- ٹائٹل : قصور میں 13 سالہ لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام -------------------------------------------------- پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کنگن پور کے گاؤں چاہل نو کے رہائشی میاں ریاض اور بیوی بشریٰ نے مظفر گڑھ سے 13 سالہ لڑکی صائمہ کو اغواء کرکے اپنے گھر میں قید کر رکھا تھا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ قصور پولیس نے 13 سالہ لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کنگن پور کے گاؤں چاہل نو کے رہائشی میاں ریاض اور بیوی بشریٰ نے مظفر گڑھ سے 13 سالہ لڑکی صائمہ کو اغواء کرکے اپنے گھر میں قید کر رکھا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے لڑکی کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا، جو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا، ملزم ریاض کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔