اسلام ٹائمز 27 Jan 2023 گھنٹہ 10:29 https://www.islamtimes.org/ur/news/1037970/سینیٹ-سے-منظور-بل-پراسرار-طور-پر-غائب-ہونے-لگے -------------------------------------------------- ٹائٹل : سینیٹ سے منظور بل پراسرار طور پر غائب ہونے لگے -------------------------------------------------- مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 150 سالہ پرانے قانون سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا تھا، ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس ہوا مگر وہ 7 ماہ سے گم ہے۔ متن : اسلام ٹائمز. سینیٹ سے منظور ہونے والے بل پراسرار طور پر غائب ہونے لگے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 150 سالہ پرانے قانون سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا تھا، ترمیمی بل پارلیمنٹ سے پاس ہوا مگر وہ 7 ماہ سے گم ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ سامراج کا چنگل آج بھی بڑا مضبوط ہے۔ اسی حوالے سے سینیٹر مشتاق احمد نےکہا کہ جبری گمشدگی کے خاتمے کے لیے بنایا گیا بل بھی گمشدہ ہو گیا۔