اسلام ٹائمز 7 Dec 2022 گھنٹہ 0:31 https://www.islamtimes.org/ur/news/1028899/علامہ-رمضان-توقیر-کی-مختلف-علاقوں-میں-مرحومین-کے-خانوادوں-سے-ملاقاتیں-اور-تعزیت -------------------------------------------------- ٹائٹل : علامہ رمضان توقیر کی مختلف علاقوں میں مرحومین کے خانوادوں سے ملاقاتیں اور تعزیت -------------------------------------------------- ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کے لئے دعا مغفرت کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق ضلعی صدر مولانا کاظم مطہری بھی انکے ہمراہ تھے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کے مختلف علاقوں میں مرحومین کے خانوادوں سے ملاقاتیں کی اور تعزیت کی، انہوں نے مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کے لئے دعا مغفرت کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق ضلعی صدر مولانا کاظم مطہری بھی انکے ہمراہ تھے۔