اسلام ٹائمز 27 Jun 2022 گھنٹہ 1:15 https://www.islamtimes.org/ur/news/1001294/وادی-تیراہ-میں-دہشت-گروں-کے-پرانے-ٹھکانے-سے-اسلحہ-کا-بڑا-ذخیرہ-پکڑا-گیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : وادی تیراہ میں دہشت گروں کے پرانے ٹھکانے سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا -------------------------------------------------- فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگروں کے پرانے ٹھکانے سے 4 کلوگرام بارودی مواد اور 5 عدد دیسی ساختہ بموں سمیت 18 عدد دستی بم بھی قبضہ میں لے لیے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے وادیِ تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے دہشت گردوں کے پرانے ٹھکانے سے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگروں کے پرانے ٹھکانے سے 4 کلوگرام بارودی مواد اور 5 عدد دیسی ساختہ بموں سمیت 18 عدد دستی بم بھی قبضہ میں لے لیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 عدد مشین گن اور سیکڑوں کارتوس شامل ہیں۔