اسلام ٹائمز 15 Aug 2022 گھنٹہ 10:54 https://www.islamtimes.org/ur/news/1009232/گیلانی-نے-پی-ٹی-ا-ئی-کو-امپورٹڈ-پارٹی-کہہ-دیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : گیلانی نے پی ٹی آئی کو امپورٹڈ پارٹی کہہ دیا -------------------------------------------------- سابق وزیراعظم نے ملتان کے حلقہ157 میں خطاب کیا اور اس دوران پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان سمیت جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو امپورٹڈ پارٹی کہہ دیا۔یوسف رضا گیلانی نے ملتان کے حلقہ157 میں خطاب کیا اور اس دوران پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان سمیت جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا آئین و قانون فارن فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ پر چلتی ہے، یہ امپورٹڈ پارٹی ہے اور امپورٹڈ پارٹی نامنظور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مقدمات پر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں جب کہ عمران خان سڑکوں پر آنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔