اسلام ٹائمز 26 Jan 2022 گھنٹہ 10:43 https://www.islamtimes.org/ur/news/975626/کوئٹہ-نامعلوم-افراد-نے-سبزی-منڈی-کی-ریڑھیوں-کو-آگ-لگا-دی -------------------------------------------------- ٹائٹل : کوئٹہ، نامعلوم افراد نے سبزی منڈی کی ریڑھیوں کو آگ لگا دی -------------------------------------------------- مری آباد کے ہزارہ قبرستان بہشت زینب (س) کے قریب واقع سبزی منڈی کے غریب ریڑھی والے رات کو اپنا سامان اور پھل، سبزی اپنی ریڑھی پر ہی رکھتے ہیں۔ گذشتہ شب رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد نے تمام ریڑھیوں پر پیٹرول چھڑکا اور پھر آگ لگا دی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مری آباد پر واقع سبزی مندی میں موجود ریڑھیوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔ اطلاعات کے مطابق مری آباد کے ہزارہ قبرستان بہشت زینب (س) کے قریب واقع سبزی منڈی کے غریب پھل اور سبزی فروش رات کو اپنا سامان، پھل اور سبزی اپنی ریڑھی پر ہی رکھتے تھے۔ گذشتہ شب رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد نے تمام ریڑھیوں پر پیٹرول چھڑکا اور پھر آگ لگا دی۔ آگ لگنے سے سبزی منڈی کے تمام ریڑھی خاکستر ہوگئے ہیں۔ جس سے غریب پھل اور سبزی فروشوں کو شدید نقصان کا سامنا ہوا ہے۔ متاثرین دن میں جتنا کماتے تھے، وہی رات کو گھر لے جاتے تھے۔ نامعلوم شرپسند افراد نے ان کی روزی کا ذریعہ ان سے چھین لیا ہے۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے انکے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔