اسلام ٹائمز 18 Jan 2022 گھنٹہ 23:25 https://www.islamtimes.org/ur/news/974339/سندھ-رینجرز-کے-خصوصی-اختیارات-میں-مزید-90-دن-کی-توسیع-منظور -------------------------------------------------- ٹائٹل : سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 دن کی توسیع منظور -------------------------------------------------- رینجرز کے پاور اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت اختیارات 23 دسمبر 2021ء کو ختم ہوگئے تھے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے رینجرز کے اینٹی ٹیررازم کے پاور (انسداد دہشتگردی اختیارات) میں مزید 90 دن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ منظوری وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ رینجرز کے پاور اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت اختیارات 23 دسمبر 2021ء کو ختم ہوگئے تھے۔ سندھ کابینہ نے سی پی ایل سی رولز 2022ء کی منظوری دے دی ہے۔