اسلام ٹائمز 22 Oct 2018 گھنٹہ 20:41 https://www.islamtimes.org/ur/news/757330/اسپیکر-خیبر-پختونخوا-اسمبلی-کی-اراکین-سے-فون-ضبط-کرنیکی-دھمکی -------------------------------------------------- ٹائٹل : اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی اراکین سے فون ضبط کرنیکی دھمکی -------------------------------------------------- کے پی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ بحث کے دوران اراکین کی دلچسپی کم رہی اور اراکین آپس میں گپیں لگاتے رہے، جبکہ کئی ممبران موبائل فون پر لمبی لمبی گفتگو کرتے رہے۔ مشتاق غنی نے اعلان کیا کہ اسمبلی کارروائی کے دوران موبائل فون کا استعمال ہوا تو اسے ضبط کرلیا جائیگا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے اجلاس کے دوران موبائل فون استعمال کرنے اور کارروائی میں دلچسپی نہ لینے پر تنبیہ کرتے ہوئے موبائل فون ضبط کرنے کی دھمکی دیدی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ بحث کے دوران اراکین کی دلچسپی کم رہی اور اراکین آپس میں گپیں لگاتے رہے، جبکہ کئی ممبران موبائل فون پر لمبی لمبی گفتگو کرتے رہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسپیکر اسمبلی نے نوٹس لے لیا اور اعلان کیا کہ اسمبلی کارروائی کے دوران موبائل فون کا استعمال ہوا تو اسے ضبط کرلیا جائے گا۔