اسلام ٹائمز 23 Nov 2022 گھنٹہ 16:29 https://www.islamtimes.org/ur/news/1026387/بہت-جلد-عمران-نیازی-کی-طرف-سے-عام-معافی-درخواست-آنے-والی-ہے-شرجیل-میمن -------------------------------------------------- ٹائٹل : بہت جلد عمران نیازی کی طرف سے عام معافی کی درخواست آنے والی ہے، شرجیل میمن -------------------------------------------------- ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخی ناکامی کے بعد عمران بہت جلد فیس سیونگ کی درخواست بھی کر سکتے ہیں، جس کے بعد عمران خان 26 تاریخ کا پروگرام ملتوی کرنے کا بھی سوچ سکتے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بہت جلد عمران نیازی کی طرف سے این آر او اور عام معافی کی درخواست آنے والی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخی ناکامی کے بعد عمران بہت جلد فیس سیونگ کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس کے بعد عمران خان 26 تاریخ کا پروگرام ملتوی کرنے کا بھی سوچ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے اختتام تک عمران خان کی جانب سے ملک میں پھیلائی گئی بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا تھا کہ جعلی لانگ مارچ غیر موثر ہوچکا اور اس کی جعلی حیثیت عوام پر آشکار ہو چکی ہے، وزیرِاعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے بھی اعتراف کر لیا کہ لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے۔