اسلام ٹائمز 25 Jun 2022 گھنٹہ 23:37 https://www.islamtimes.org/ur/news/1001131/عارف-علوی-ملک-کے-نہیں-عمران-خان-صدر-بنے-ہوئے-ہیں-شیری-رحمان -------------------------------------------------- ٹائٹل : عارف علوی ملک کے نہیں عمران خان کے صدر بنے ہوئے ہیں، شیری رحمان -------------------------------------------------- ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے دور میں صدر عارف علوی نے ایوانِ صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنایا ہوا تھا، اب صدر عارف علوی پارلیمنٹ سے منظور قانون پر بھی ذاتی اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیتے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پر آئینی منصب کا غیر ضروری فائدہ اٹھانے کا الزام لگادیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں صدر عارف علوی نے ایوانِ صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنایا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب صدر عارف علوی پارلیمنٹ سے منظور قانون پر بھی ذاتی اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیتے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ عارف علوی ملک کے نہیں عمران خان کے صدر بنے ہوئے ہیں۔