اسلام ٹائمز 22 Nov 2022 گھنٹہ 20:23 https://www.islamtimes.org/ur/news/1026216/علامہ-شبیر-میثمی-اور-زاہد-اخونزادہ-کی-ساجد-نقوی-سے-ملاقات -------------------------------------------------- ٹائٹل : علامہ شبیر میثمی اور زاہد اخونزادہ کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات -------------------------------------------------- ملاقات میں سیلاب زدگان کے حوالے سے علامہ ساجد نقوی نے زہراء اکیڈمی پاکستان کی مسلسل جاری کاوشوں کو سراہا اور اکیڈمی و تنظیمی رضا کاروں کے باہمی بے لوث عوامی خدمات انجام دینے پر ان کیلئے دعا کی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی مذہبی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور علامہ ساجد نقوی سے مختلف امور پر رہنمائی کی۔ ملاقات میں سیلاب زدگان کے حوالے سے علامہ ساجد نقوی نے زہراء اکیڈمی پاکستان کی مسلسل جاری کاوشوں کو سراہا اور اکیڈمی و تنظیمی رضا کاروں کے باہمی بے لوث عوامی خدمات انجام دینے پر ان کے لئے دعا کی جبکہ علامہ ساجد نقوی نے سیلاب زدگان کی حوالے سے مزید اقدامات میں بھی رہنمائی کی۔ ملاقات میں تنظیمی سیاسی اور مذہبی صورتحال پر بھی غور و خوص ہوا۔