اسلام ٹائمز 2 Nov 2019 گھنٹہ 23:20 https://www.islamtimes.org/ur/news/825326/گستاخ-اہلبیت-ع-کی-سزاء-موت-ہے-ستار-جمالی-کو-سرعام-پھانسی-دی-جائے-مولانا-یوسف-جعفری -------------------------------------------------- ٹائٹل : گستاخ اہلبیت (ع) کی سزاء موت ہے، ستار جمالی کو سرعام پھانسی دی جائے، مولانا یوسف جعفری -------------------------------------------------- ایک مذمتی بیان میں تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا کہنا تھا کہ ستار ملعون نے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے، اگر حکومت نے اس ملعون کو سرعام سزائے موت نہ دی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری نے سندھ میں ستار جمالی نامی کالعدم جماعت کے ملعون کی جانب سے امام زمانہ (عج) کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر اس ملعون کو سرعام پھانسی پر لٹکائے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گستاخ اہلبیت (ع) کی سزاء موت ہے، گستاکی کرنے والا واجب القتل ہے، ستار ملعون نے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے، اگر حکومت نے اس ملعون کو سرعام سزائے موت نہ دی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان فوری طور پر اس گستاخی کا نوٹس لیں اور مجرم کو سزاء دلوانے میں کردار ادا کریں۔