اسلام ٹائمز 9 Nov 2018 گھنٹہ 22:41 https://www.islamtimes.org/ur/news/760229/شمالی-وزیرستان-میں-بم-دھماکے-سے-1-شخص-جاں-بحق-3-زخمی -------------------------------------------------- ٹائٹل : شمالی وزیرستان میں بم دھماکے سے 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی -------------------------------------------------- دھماکہ میرعلی کے گاؤں عیدک میں ہوا جاں بحق شخص کو میرانشاہ جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بنوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ گاؤں عیدک میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق شخص کو میرانشاہ جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بنوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔