اسلام ٹائمز 24 Aug 2019 گھنٹہ 13:52 https://www.islamtimes.org/ur/news/812393/کراچی-سمیت-زیریں-سندھ-میں-پھر-سے-بارش-کا-امکان -------------------------------------------------- ٹائٹل : کراچی سمیت زیریں سندھ میں پھر سے بارش کا امکان -------------------------------------------------- ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کے بعد اس کے ٹریک اور شدت کے بارے میں کہا جا سکتا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ آج رات تک بننے کا امکان ہے، مون سون سسٹم کا رخ اگر مغرب کی جانب ہوا تو کراچی میں بادل برس سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کے بعد اس کے ٹریک اور شدت کے بارے میں کہا جا سکتا ہے۔ سردار سرفراز کے مطابق اگر مون سون سسٹم کا رخ مغرب کی جانب ہوا تو کراچی سمیت زیریں سندھ میں 28 اور 29 اگست کو بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ذرائع موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔ دوسری جانب جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔