اسلام ٹائمز 19 Jan 2020 گھنٹہ 23:18 https://www.islamtimes.org/ur/news/839493/وزیراعظم-اپوزیشن-سے-بات-کرنے-کیلئے-تیار-ہیں-نعیم-الحق -------------------------------------------------- ٹائٹل : وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، نعیم الحق -------------------------------------------------- جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ وہ اعلان کرتے ہیں کہ وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے صرف اشارہ ہو جائے، حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے اپوزیشن ملکی ترقی اور خارجہ پالیسی میں تعاون کرے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وہ اعلان کرتے ہیں کہ وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے صرف اشارہ ہو جائے، حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی۔