اسلام ٹائمز 25 Dec 2021 گھنٹہ 23:05 https://www.islamtimes.org/ur/news/970299/شمالی-وزیرستان-میں-دہشتگردوں-سے-فائرنگ-کے-تبادلے-جوان-شہید -------------------------------------------------- ٹائٹل : شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید -------------------------------------------------- آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی، فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی، فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موٴثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 32 سالہ نائیک نور مرجان شہید ہوگیا، نائیک نور مرجان کا تعلق کرم سے تھا۔