اسلام ٹائمز 12 Mar 2017 گھنٹہ 19:51 https://www.islamtimes.org/ur/news/617589/پیپلز-پارٹی-نے-9-سال-میں-سندھ-کو-کھنڈرات-تبدیل-کردیا-پیر-صدرالدین-راشدی -------------------------------------------------- ٹائٹل : پیپلز پارٹی نے 9 سال میں سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا، پیر صدرالدین راشدی -------------------------------------------------- حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں اربوں روپے ترقیاتی کاموں پر اڑا دیئے جبکہ صحت اور تعلیم کا نظام تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، وزیراعظم نواز شریف نے سندھ کے عوام کے درد کو محسوس کیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر صدرالدین راشدی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ 9 سالوں میں سندھ کو کھنڈرات میں بدل کر رکھ دیا ہے، صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں اربوں روپے ترقیاتی کاموں پر اڑا دیئے جبکہ صحت اور تعلیم کا نظام تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، وزیراعظم نواز شریف نے سندھ کے عوام کے درد کو محسوس کیا ہے۔