اسلام ٹائمز 1 Jun 2019 گھنٹہ 11:02 https://www.islamtimes.org/ur/news/797373/یوم-القدس-لاہوریوں-کا-جذبہ-لائق-تحسین-شدید-گرمی-کے-باوجود-بچوں-کی-بھی-ریلی-میں-شرکت -------------------------------------------------- ٹائٹل : یوم القدس، لاہوریوں کا جذبہ لائق تحسین، شدید گرمی کے باوجود بچوں کی بھی ریلی میں شرکت -------------------------------------------------- کل دوپہر کے اوقات میں لاہور میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اتنی شدید گرمی کے باوجود جہاں یوم القدس کی مناسبت سے برآمد ہونیوالی ریلیوں میں مرد وخواتین کی کثیرتعداد شریک ہوئی وہیں بچوں نے بھی بھر پور شرکت کرکے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور امریکہ و اسرائیل سے اظہار برات کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ لاہور میں گزشتہ روز جمعہ الوداع کے موقع پر القدس ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ گزشتہ روز رمضان المبارک کا آخری جمعہ تھا جہاں رمضان المبارک کی رحمتیں برس رہی تھیں وہیں درجہ حرارت بھی اپنے عروج پر تھا۔ کل دوپہر کے اوقات میں لاہور میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اتنی شدید گرمی کے باوجود جہاں یوم القدس کی مناسبت سے برآمد ہونیوالی ریلیوں میں مرد وخواتین کی کثیرتعداد شریک ہوئی وہیں بچوں نے بھی بھر پور شرکت کرکے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور امریکہ و اسرائیل سے اظہار برات کیا۔