اسلام ٹائمز 16 Dec 2012 گھنٹہ 19:23 https://www.islamtimes.org/ur/news/221876/پشاور-دہشتگردوں-کیخلاف-سیکورٹی-فورسز-کا-ا-پریشن-مکمل-5-ہلاک-ایک-پولیس-اہلکار-جاں-بحق -------------------------------------------------- ٹائٹل : پشاور، دہشتگردوں کیخلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، 5 ہلاک، ایک پولیس اہلکار جاں بحق -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: پاوکہ کے علاقہ کو کلیئر کر دیا گیا، پانچوں دہشت گرد ازبک تھے، پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد ائیر پورٹ حملے میں ملوث اور بھاری اسلحہ سے لیس تھے، ایئر پورٹ سے فضائی آپریشن بحال کردیا گیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔پشاور کے علاقے پاؤکہ میں جاری سرچ آپریشن مکمل کرنے کے بعد پورے علاقے کو کلئیر کردیا گیا اور گزشتہ رات سے جاری دہشت گرد حملے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے،پانچوں دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی شہید جبکہ3 زخمی ہوگئے،2 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا، مجموعی طور پر 10 دہشت گردہلاک ہوئے ہیں، 5 دہشت گرد ایک زیر تعمیر عمارت میں چھپے ہوئے تھے، پولیس نے کہا ہے کہ دہشت گرد ائیر پورٹ حملے میں ملوث تھے، اور بھاری اسلحہ کے ساتھ لیس تھے، علاقےسے کئی لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، پاوکہ میں کمپاونڈ میں موجود 5 دہشتگردوں میں سے 3دہشت گر دوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا جبکہ 2 دہشت گردوں نے اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد ائیر پورٹ حملے میں ملوث تھے۔ حیات آباد تھانہ کے ایس ایچ او کے مطابق دہشت گردوں کے پاس بھاری اسلحہ موجود تھا اور علاقے میں کئی لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں میں ایک پختون اور 4 غیر ملکی ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی تعداد 5 تھی۔ سخت سیکورٹی کے باعث دہشتگرد فرار نہیں ہو سکے۔ پشاور سے فضائی آپریشن کو بھی بحال کر دیا گیا اور پہلی پرواز منزل مقصود کی جانب سے روانہ ہو گئی ہے۔