اسلام ٹائمز 19 Nov 2022 گھنٹہ 10:54 https://www.islamtimes.org/ur/news/1025460/شہید-باقر-الصدر-کی-فکر-سے-ا-گاہی-نسل-نوء-کیلئے-ضروری-ہے-علامہ-احمد-اقبال-رضوی -------------------------------------------------- ٹائٹل : شہید باقر الصدرؒ کی فکر سے آگاہی نسل نوء کیلئے ضروری ہے، علامہ احمد اقبال رضوی -------------------------------------------------- لاہور میں شہیدؒ کی کتاب کے سٹڈی سرکل سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ شہید باقر الاصدر سے منسوب یہ کتاب، نجف اشرف کے علما اور طلاب سے شہید کی دو تاریخی تقریروں پر مشتمل ہے۔ جب عراق کی بعثی حکومت کی طرف سے اسلامی نظریات کو نابود کرنے، مومنین،علما اور طلاب کو ملک بدر، شکنجہ و اذیتوں کا سلسلہ شروع ہوا تو ایسے میں شہید نے یہ خطاب کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں شہید باقر الاصدر کی تقاریر پر مشتمل کتاب "آزمائش" پر سٹڈی سرکل کے دورہ کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، آرگنائزر صوبہ پنجاب ملک اقرار، علامہ سید حسن رضا کاظمی، علامہ نیاز بخاری، آرگنائزر ضلع لاہور نقی مہدی، سیکرٹری پنجاب سید حسین زیدی، سید حسن کاظمی، علامہ عباس شیرازی، نجم خان، شیخ عمران، میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب اسد علی بلتستانی، فصاحت بخاری اور دیگر اراکین نے شرکت کی.   سٹڈی سرکل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شہید باقر الاصدر سے منسوب یہ کتاب، نجف اشرف کے علما اور طلاب سے شہید کی دو تاریخی تقریروں پر مشتمل ہے۔ جب عراق کی بعثی حکومت کی طرف سے اسلامی نظریات کو نابود کرنے، مومنین،علما اور طلاب کو ملک بدر، شکنجہ و اذیتوں کا سلسلہ شروع ہوا تو ایسے میں شہید نے ان حالات کے پیش نظر پہلی تقریر میں اس امتحان و آزمائش کے مختلف پہلووں، علما کے طرز فکر اور حوزہ ہائے علمیہ کے امت کیساتھ ارتباط کے مراحل کو بیان کیا اور دوسرے خطاب میں ابتلا و آزمائش کے قرآنی مفہوم پر روشنی ڈالی۔   علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ شہیدؒ  نے آزمائش کے بارے میں اس کے دو پہلووں کا ذکر کیا ہے. سٹڈی سرکل کے اختتام پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ شہید کی فکر کارکنوں تک پہنچانے کیلئے اس قسم کی نشست نہایت مؤثر ثابت ہوگی۔ انہوں نے کارکنوں کی اس کاوش پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فکری تربیت  کیلئے ایسے پروگرامز ضروری ہے اور باقاعدگی سے ایسے پروگرامز کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔