اسلام ٹائمز 20 Jun 2021 گھنٹہ 9:27 https://www.islamtimes.org/ur/news/939032/طالبعلم-سے-بدفعلی-کرنیوالا-مفتی-عزیز-الرحمان-بیٹے-سمیت-گرفتار -------------------------------------------------- ٹائٹل : طالبعلم سے بدفعلی کرنیوالا مفتی عزیز الرحمان بیٹے سمیت گرفتار -------------------------------------------------- پولیس ذرائع کے مطابق مفتی عزیزالرحمان کو آج صبح میانوالی سے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کیمطابق مفتی عزیز الرحمان کو اسکے بیٹے سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کیخلاف لاہور کے تھانہ شمالی چھاونی میں مقدمہ درج تھا۔ مفتی عزیزالرحمان کیخلاف طالبعلم صابر شاہ کیساتھ بدفعلی کا جبکہ مفتی کے بیٹے کیخلاف قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ لاہور کے مدرسہ جامعہ منظور الاسلام میں طالبعلم کیساتھ بد فعلی کرنیوالے مفتی عزیز الرحمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مفتی عزیز الرحمان کو آج صبح میانوالی سے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مفتی عزیز الرحمان کو اس کے بیٹے سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کیخلاف لاہور کے تھانہ شمالی چھاونی میں مقدمہ درج تھا۔ مفتی عزیز الرحمان کیخلاف طالبعلم صابر شاہ کیساتھ بدفعلی کا، جبکہ مفتی کے بیٹے کیخلاف قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کچھ دیر میں دونوں ملزم کو میانوالی سے لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے  مطابق کل بروز سوموار مفتی عزیز الرحمان اور ان کے بیٹے کو کینٹ کچہری میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔