اسلام ٹائمز 10 Feb 2013 گھنٹہ 19:12 https://www.islamtimes.org/ur/news/238634/انقلاب-اسلامی-ایران-کی-34ویں-سالگرہ-ریلیوں-میں-عوام-بھرپور-شرکت-دشمن-مایوس -------------------------------------------------- ٹائٹل : انقلاب اسلامی ایران کی 34ویں سالگرہ، ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت، دشمن مایوس -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: انقلاب اسلامی ایران کی 34ویں سالگرہ کی مناسبت سے نکالی گئی ریلیوں میں شرکاء نے شہداء اور اسلامی انقلاب کے اھداف و مقاصد پر گامزن رہنے کا عزم کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ آج اسلامی جمہوری ایران میں اسلامی انقلاب کی چونتیسویں سالگرہ منائی گئی۔ انقلاب اسلامی ایران کی چونتیسویں بہار کی مناسبت سے ملک بھر میں بڑی بڑی ریلیاں اور جلوسنکالے گئے، جن میں لاکھوں کی تعداد میںعوام نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای اور اسلامی نظام سے اپنی بھرپوروفاداری کا ثبوت دیا۔شرکاءنےشہداء اوراسلامی انقلاب کے اھداف و مقاصد پر گامزن رہنے کا عزم کیا۔ اسلامی جمہوری ایران کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور قریے میں جلوس نکالئے گئے، جن میں جوانوں کی شرکت بڑی نمایاں تھی اور سب یکسان طور پر ولایت فقیہ کے سائے تلے سامراجی دشمن سے مقابلے پر تاکید کر رہے تھے۔ دارالحکومت تہرانکے مختلف علاقوں سےبھی عظیم الشانجلوس نکالے گئے، جن میں شرکاء کی تعداد لاکھمیں تھی۔ یہریلیاں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئیآزادی اسکوائر پر اختتام پذیر ہوئیں، جہاں پر ایران کےصدر مملکت ڈاکٹر محموداحمدی نژاد نے قوم سے خطاب کیا۔ جلوس کے اختتام پرمختلفقراردادیں منظور کی گئیں، جن میں ملت ایران نے امریکہ اور دنیا پر مسلط نظام کی طرف سے لگائی گئیظالمانہ پابندیوں کی مذمت کی۔ایک قرارداد میں کہا گيا ہے کہ ایران کی بیدار اور ولایتفقیہکی تابع قوم امریکہ کیسربراہی میں لبرل سرمایہ دارانہ اور تسلط پسند عالمی نظام کی عائد کردہ ظالمانہ اور یکطرفہ پابندیوں کی مذمت کرتی ہے اور اسلامی نظام کےحکاماور ذمہ داروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ قومی پیداواری سطح پر استقامتی معیشت کے اصولوں، جہادی حکمت عملی، ایرانی سرمائے اور جوانوں کی توانائيوں سے استفادہ کرتے ہوئے دشمن کی شیطانی سازشوں کو ناکام بنانے کی کوشش کریں، تاکہ اسلامی انقلاب کے دشمن اور عالمی تسلط پسند نظام کی شکست اور رسوائی ہوسکے۔ ایران کی بابصیرت اور دشمن شناس ملت نے اپنیایک قرارداد میں اسلامی بیداری کو علاقے اور عالمی حالات کا سرچشمہ قرار دیا اور کہا کہ یہ اسلامی بیداری اسلامی انقلاب اور اسلامی ممالک کی جانب سے اسلامی جمہوری نظام کے مقدس اھداف اور سامراج کے خلاف جدوجہد کو نمونہ عمل بنانے کا نتیجہ ہے۔ اس قرارداد میں سامراجی طاقتوں کے حمایت یافتہ ڈکٹیٹروں کے تسلط سے رہائی پانے والے ملکوں میں ديگر ممالک کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی بیداری کو منحرف کرنے کی دشمنوں کی سازشوں کے مقابل میںہوشیار رہنے کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے۔ ملت ایران نے آج اپنے اسلامی انقلاب کی چونتیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ قوموں کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔ ایک قرارداد میں بحرین میں آل سعود کی مدد، عالمی اداروں، انسانی حقوق اورجمہوریت کے دعویداروں کی معنی خیز خاموشی کے زیر سایہ آل خلیفہ کی پٹھو حکومت کے ہاتھوں ملت بحرین کے وحشیانہ قتل عام کی مذمت کی گئی اور مظلوم ملت بحرین کی حمایت کی گئی ہے۔ ملت ایران نے اپنی اس قرارداد میں ملت بحرین کی استقامت اور ظلم کے خلاف جدوجہد کو سراہا ہے۔ ملت ایران نے اپنی ایک اورقرارداد میں امریکہ کو اپنا سب سے بڑا دشمن قرار دیا ہے اور تاکید کی ہے کہ ایران پر دباؤ جاری رکھتے ہوئے واشنگٹن کی طرف سے ایران کے ساتھ مذاکرات پر اصرار علاقے میں اپنی شکستوں اور ناکامیوں کامداوا کرنے اور ایران کی اسلامی انقلابی اور عوامی حکومت کو مذاکرات کی میز پر لانے کی شاطرانہ چال ہے۔ واضح رہے آج تہران کے عظیم الشانجلوس میں اسلامی حکومت کے اعلٰی سول اور فوجی حکام نے بھی بھرپورشرکت کی۔ شہر مقدس قم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بزرگ مراجع تقلید اور علماء نے بھی آج اسلامی انقلاب کی چونتسیویں سالگرہ کے موقع پر جلوس میں شرکت کی، آيت اللہ ناصر مکارم شیرازی، آیت اللہ حسین نوری ہمدانی، آیت اللہ جوادی آملی، آیت اللہ سید محمود شاہرودی اورآیت اللہ ابراہیم امینی نے عوام کے ساتھ آج جلوس میں شرکت کی۔