?>?>اسلام ٹائمز 3 May 2021 گھنٹہ 19:09 https://www.islamtimes.org/ur/news/930536/حکومت-یوم-علی-ع-القدس-کے-جلوسوں-کو-سکیورٹی-فراہم-کرے-علامہ-باقر-زیدی -------------------------------------------------- یوم علی (ع) کے جلوسوں میں ایس اور پیز پر عمل کرنا فرض ہے ٹائٹل : حکومت یوم علی (ع) و یوم القدس کے جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کرے، علامہ باقر زیدی 24 رمضان کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں عالمی یوم القدس منایا جائیگا -------------------------------------------------- پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ جو ریاستی ادارے اپنے احکامات کے ذریعے عزاداری پر پابندی لگانا چاہتے ہیں وہ حقائق سے بے خبر ہیں، اگر حکومت اپنے ضمنی الیکشن کی مہم چلا سکتی ہے، انتخابات ہوسکتے ہیں، بازاروں میں بے ہنگم ہجوم ہوسکتا ہے تو جلوس کیوں نہیں ہوسکتے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت انتظامی معاملات میں بالکل ناکام ہوچکی ہے، ریاستی اداروں میں ہم آہنگی کا فقدان ہے، 10 روز قبل صوبہ سندھ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں جلوس عزاء کے روٹس پلان علاقائی انتظامیہ اور عزاداران کے درمیان طے پایا، میڈیا اور جلوس پرمٹ ہولڈرز کو انتظامات کیلئے گاڑیوں کے پرمٹ اور ایس او پیز کے تحت انتظامات کرنے کے سرکاری لیٹر بھی جاری ہوئے، یوم علی (ع) سے تین روز قبل یک دم کرونا وباء کو جواز بنا کر جلوسوں پر پابندی لگانا مضحکہ خیز ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ باقر زیدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریسکانفرنس میں علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر، ناصر الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔ علامہ باقر زیدی نے کہا کہ عزاداری کے حوالے سے شیعہ قوم اپنے اصولی مؤقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، کوئی بھی مذہب و مسلک کسی کو اپنی عبادت پر پابندی کی اجازت نہیں دے سکتا، ماضی میں دہشت گردی کے ذریعے ہمارے جلوس و مجالس کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملت تشیع کے ہزاروں افراد کو شہید کرنے کے باوجود عزاداری میں کمی نہیں آئی، جو ریاستی ادارے اپنے احکامات کے ذریعے عزاداری پر پابندی لگانا چاہتے ہیں، وہ حقائق سے بے خبر ہیں، اگر حکومت اپنے ضمنی الیکشن کی مہم چلا سکتی ہے، انتخابات ہوسکتے ہیں، بازاروں میں بے ہنگم ہجوم ہوسکتا ہے تو جلوس کیوں نہیں ہوسکتے، ملت جعفریہ ایک مہذب قوم ہے، ہمارے مراجع کرام اور علمائے و اکابرین نے اس وبا سے نبرد آزما ہونے کے لئے پوری قوم کو حد درجہ محتاط رہنے کی تاکید کر رکھی ہے، یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے ہونے والے عزاداری کے پروگراموں میں حکومتی ایس اور پیز پر مکمل طور پر عمل کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے، ملک کے آئین و قانون کی بالادستی کو ہم مقدم سمجھتے ہیں، مجالس و جلوس میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کو اپنی قانونی، اخلاقی اور شرعی ذمہ داری سمجھ کر ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچھ اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے جلوس عزا کے انعقاد ہر پابندی اور بانیان جلوس کو جلوس عزا نہ نکالنے کیلئے دھمکایا جا رہا ہے، جلوس عزا پر پابندی کے تمام احکامات کی مذمت کرتے ہیں، یوم علی علیہ السلام کا جلوس اپنے روایتی انداز سے حسب سابق تمام روٹس پر نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو عوام مکمل طور پر مسترد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم القدس قریب آرہا ہے، اس موقع پر دنیا بھر کے باشعور افراد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر نکلتے ہیں، 24 رمضان المبارک کو دنیا بھر کی طرح ملک میں عالمی یوم القدس منایا جائے گا، حکومت کو چاہیئے کہ وہ یوم علی (ع) و یوم القدس کے جلوسوں کو سیکورٹی فراہم کرے۔