اسلام ٹائمز 13 Nov 2020 گھنٹہ 23:51 https://www.islamtimes.org/ur/news/897651/چین-نے-بھی-امریکی-صدر-جوبائیڈن-کو-مبارکباد-دیدی -------------------------------------------------- ٹائٹل : چین نے بھی امریکی صدر جوبائیڈن کو مبارکباد دیدی -------------------------------------------------- ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر 46ویں امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی نائب کمالہ ہیرس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  ہم امریکی عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں اور جوبائیڈن اور کمالہ ہیرس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ چین نے بالآخر امریکا کے 46ویں صدر جو بائیڈن کو متوقع کامیابی پر مبارکباد دے دی، تاہم روس اب بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر 46ویں امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی نائب کمالہ ہیرس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں اور جوبائیڈن اور کمالہ ہیرس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے امریکا کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی جانب سے مطلوبہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے ساتھ ہی دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی تاہم چین سمیت بعض ممالک نے امریکا کے 46ویں صدر کو مبارکباد دینے سے گریز کیا تھا۔