اسلام ٹائمز 22 Jul 2019 گھنٹہ 10:06 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/806255/1/پی-ٹی-ا-ئی-کا-اسٹیڈیم-کیپیٹل-ایرینا-ون-میں-جلسہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : پی ٹی آئی کا اسٹیڈیم کیپیٹل ایرینا ون میں جلسہ -------------------------------------------------- جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوم پاکستان کو ہرسال تبدیل ہوتا اور اوپر جاتا دیکھے گی کیوں کہ طاقت ور کا احتساب شروع ہو چکا ہے جیل سے باہر نکلنے کے خواہش مند لوٹا ہوا پیسہ واپس دیں اور جائیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکا آمد کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی کے اسٹیڈیم کیپیٹل ایرینا ون میں تحریک انصاف نے جلسے کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں پاکستانیوں نے شرکت کی اور وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوم پاکستان کو ہرسال تبدیل ہوتا اور اوپر جاتا دیکھے گی کیوں کہ طاقت ور کا احتساب شروع ہو چکا ہے جیل سے باہر نکلنے کے خواہش مند لوٹا ہوا پیسہ واپس دیں اور جائیں۔ وزیر اعظم کے خطاب سے قبل تلاوت قرآن پاک پیش کی گئی، امریکا اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ عمران خان کی جدوجہد پر مبنی ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی۔