اسلام ٹائمز 30 Apr 2021 گھنٹہ 21:56 https://www.islamtimes.org/ur/video/930059/فلسطین-فاونڈیشن-پاکستان-کے-ترجمان-صابر-ابو-مریم-کا-خصوصی-انٹرویو -------------------------------------------------- ٹائٹل : فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے ترجمان صابر ابو مریم کا خصوصی انٹرویو -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں ترجمان فلسطین فاونڈیشن صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ ڈیل آف سینچری کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، آج فلسطین کی تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں، کوئی طاقت فلسطینیوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبا سکتی، اس سال القدس کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ متن : فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے ترجمان صابر ابو مریم سیاسیات میں پی ایچ ڈی اسکالر، قانون دان، کالمسٹ، تجزیہ کار اور فلسطین کیساتھ یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے گلوبل مارچ ٹو یروشلم مہم اور ایشین پیپلز سولیڈیٹریٹی فار فلسطین کے بانی ہیں۔ بنیادی تعلق کراچی ہے، فلسطین کے معاملے پر بہت متحرک ہیں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے میں رہتے ہیں۔ فلسطین اور القدس کی آزادی کی موجودہ صورتحال پراسلام ٹائمزنے صابر ابو مریم سے خصوصی گفتگو کی ہے،جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کواسلام ٹائمزکے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial