اسلام ٹائمز 1 Dec 2019 گھنٹہ 22:22 https://www.islamtimes.org/ur/news/830159/سپریم-کورٹ-کے-حکم-بعد-وفاقی-حکومت-مشکل-میں-ہے-اسی-لئے-اتحادیوں-سے-رابطے-کررہی-سعید-غنی -------------------------------------------------- ٹائٹل : سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وفاقی حکومت مشکل میں ہے، اسی لئے اتحادیوں سے رابطے کررہی ہے، سعید غنی -------------------------------------------------- اپنے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے لئے 162 ارب روپے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک 62 روپے بھی نہیں دیئے، حکومت نے 162 ارب روپے جو رکھے تھے وہ مختلف کمیٹیاں بنانے کا بہانہ تھا، بلدیاتی نظام صوبہ سندھ میں وہ ہوگا جس کی منظوری صوبائی اسمبلی دے گی متن : اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت مشکل میں پھنس گئی ہے جس کی وجہ سے اب وہ اتحادیوں سے رابطے کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اتحادیوں کے پیچھے بھاگ رہی ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے حکومت کو آئینی ترمیم کا کہہ دیا ہے اور حکومت اس وقت مشکل میں پھنسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کراچی میں اتحادیوں کو ہی اکٹھا کرنے آئے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے لئے 162 ارب روپے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک 62 روپے بھی نہیں دیئے، حکومت نے 162 ارب روپے جو رکھے تھے وہ مختلف کمیٹیاں بنانے کا بہانہ تھا۔ سعید غنی نے کہا کہبلدیاتی نظام صوبہ سندھ میں وہ ہوگا جس کی منظوری صوبائی اسمبلی دے گی، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کے لئے متبادل گھروں کا انتظام کریں اور پھر تجاوزات کا عمل شروع کریں۔ دادو میں بچی کی ہلاکت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہدادو میں بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے اورقبر کشائی کرکے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاہمقتل کیس میں 2 لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہبچی کے والد اور مولوی کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس کوشش کر رہی ہے کہ واقعہ کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج مل جائے۔ کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی کے واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہپولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے گاڑی کو پہچاننے کی کوشش کر رہی ہے اورجس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اس سے بھی تفتیش ہو رہی ہے۔