اسلام ٹائمز 28 Sep 2022 گھنٹہ 21:34 https://www.islamtimes.org/ur/news/1016640/چاہتے-ہیں-کہ-بی-این-پی-صوبائی-حکومت-میں-شامل-ہو-وزیراعلی-قدوس-بزنجو -------------------------------------------------- ٹائٹل : چاہتے ہیں کہ بی این پی صوبائی حکومت میں شامل ہو، وزیراعلیٰ قدوس بزنجو -------------------------------------------------- کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سردار اختر مینگل کو حکومت میں شامل ہونیکی دعوت دی ہے۔ وہ مشاورت کرکے فیصلہ کرینگے۔ چاہتے ہیں کہ بی این پی صوبائی حکومت میں شامل ہو۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان نیشنل پارٹی کو صوبائی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت کی تصدیق کر دی۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں صوبے کے پہلے عجائب گھر کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کی۔ صحافی کی جانب سے ایک سوال پر وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کو صوبائی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے بی این پی کے سربراہ سے ملاقات سے متعلق کہا کہ سردار اختر مینگل سے سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سردار اختر مینگل نے وقت مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صوبائی حکومت میں شامل ہونے سے متعلق مشاورت کرکے اپنا فیصلہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بی این پی صوبائی حکومت میں شامل ہو۔