اسلام ٹائمز 22 Nov 2022 گھنٹہ 0:47 https://www.islamtimes.org/ur/news/1026045/جے-یو-ا-ئی-کے-رہنماء-نور-اصغر-خان-کا-علی-امین-گنڈاپور-کو-مناظرے-چیلنج -------------------------------------------------- ٹائٹل : جے یو آئی کے رہنماء نور اصغر خان کا علی امین گنڈاپور کو مناظرے کا چیلنج -------------------------------------------------- نور اصغر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور اپنی زبان کو لگام دیں، ہمارے قائد مولانا فضل الرحمان پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں، دوسروں کو چور کہنے والے خود سب سے بڑے چور نکلے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات حاجی نور اصغر خان وزیر نے سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور کو مناظرے کا کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اپنی زبان کو لگام دیں، ہمارے قائد مولانا فضل الرحمان پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے وہ اپنے گریبان میں جھانکیں، دوسروں کو چور کہنے والے خود سب سے بڑے چور نکلے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے ان دس سالوں میں ڈیرہ اسماعیل خان کے محکموں کو سیاسی اکھاڑا بنا رکھا ہے، گومل یونیورسٹی اور ٹی ایم اے جیسے خود کفیل اداروں کا موجودہ حال بھی سامنے ہے کہ آج ان کے ملازمین اور پینشنرز کی تنخوائیں اور پینشن تک موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب علی امین نے اپنی روش نہ بدلی تو پھر اس دفعہ ہمارے ہاتھ سے معاملہ نکل جائے گا۔