اسلام ٹائمز 1 Jul 2020 گھنٹہ 10:14 https://www.islamtimes.org/ur/news/871802/یورپی-یونین-کی-پی-ا-ئی-اے-کو-3-جولائی-تک-ا-پریشن-اجازت -------------------------------------------------- ٹائٹل : یورپی یونین کی پی آئی اے کو 3 جولائی تک آپریشن کی اجازت -------------------------------------------------- واضح رہے کہ اس سے پہلے برطانیہ اور یورپی یونین نے آج سے چھ ماہ کیلیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن روکنے کا اعلان کیا تھا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان کی کاوشوں سے یورپی یونین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو 3 جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپ میں لینڈ اور اوور فلائینگ کی تا حکم ثانی اجازت مل گئی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ، پاکستان کے سفیر اور پی آئی اے انتظامیہ مسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے برطانیہ اور یورپی یونین نے آج سے چھ ماہ کیلیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن روکنے کا اعلان کیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے پائلٹس کے مشکوک اور جعلی لائسنس سے متعلق وضاحت طلب کر لی ہے۔