اسلام ٹائمز 22 Nov 2022 گھنٹہ 17:09 https://www.islamtimes.org/ur/news/1026180/حسین-امیر-عبداللہیان-سے-عراقی-وفد-کی-ملاقات-برادارنہ-تعلقات-میں-توسیع-پر-زور -------------------------------------------------- ٹائٹل : حسین امیر عبداللہیان سے عراقی وفد کی ملاقات، برادارنہ تعلقات میں توسیع پر زور -------------------------------------------------- عراقی وفد سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور عراق کے سرکاری و عوامی تعلقات، مشترکہ سیاسی اہداف کے علاوہ دینی، تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے مثالی ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ آج بروز منگل تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے عراقی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں عراق کے دانشور، میڈیا کی شخصیات، پروفیسرز اور تجزیہ نگار شامل تھے۔ حسین امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں ایران اور عراق کے درمیان برادرانہ تعلقات اور ان میں توسیع کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ان روابط کو دونوں ممالک، عوام اور خطے کے مفادات کے لئے مثبت قدم شمار کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس امر کی جانب زور دیا کہ ایران اور عراق کے سرکاری و عوامی تعلقات، مشترکہ سیاسی اہداف کے علاوہ دینی، تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے مثالی ہیں اور ان تعلقات کو مزید مضبوط و مثالی بنانے کے لئے دونوں جانب سے مختلف سطح پر مشاورت اور کوششیں جاری ہیں۔ اس ملاقات میں موجود عراقی مہمانوں نے بھی مختلف مسائل بالخصوص ایران اور عراق کے درمیان تعلقات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس ملاقات کا موقع فراہم کرنے پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ملاقات کے آخر میں عراقی مہمانوں کی جانب سے سوالات کا سیشن بھی ہوا۔