اسلام ٹائمز 6 Jul 2022 گھنٹہ 22:00 https://www.islamtimes.org/ur/news/1003121/کوئٹہ-بارش-سے-ہونیوالے-نقصانات-کی-رپورٹ-جاری -------------------------------------------------- ٹائٹل : کوئٹہ، بارش سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری -------------------------------------------------- رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے ابتک 39 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔ جن میں 10 مرد، 16 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 47 افراد زخمی ہوئے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے مون سون بارشوں سے ہونے والی تباہی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے اب تک 39 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔ جن میں 10 مرد، 16 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 47 افراد زخمی ہوئے۔ بارشوں سے سب سے زیادہ کوئٹہ، لسبیلہ، سبی، ہرنائی، دکی، کوہلو، بارکھان، ژوب اور ڈیرہ بگٹی متاثر ہوئے ہیں۔