اسلام ٹائمز 1 Oct 2022 گھنٹہ 12:16 https://www.islamtimes.org/ur/news/1017108/چوہدری-پرویز-الہی-کی-عوامی-شکایات-کے-فوری-ازالے-ہدایت -------------------------------------------------- ٹائٹل : چوہدری پرویز الہیٰ کی عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت -------------------------------------------------- بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شکایات سیل میں آنے والی درخواستوں کو جلد نمٹایا جائے، عوامی شکایات سے متعلق درخواستوں کو ٹائم لمٹ کے اندر حل کیا جائے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے عوامی شکایات کے فی الفور ازالے کی ہدایت کر دی۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے وزیراعلیٰ شکایات سیل کے چیئرمین زبیر احمد خان نے ملاقات کی اور سیل کی کارکردگی اور شکایات کے ازالے پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شکایات سیل میں آنے والی درخواستوں کو جلد نمٹایا جائے، عوامی شکایات سے متعلق درخواستوں کو ٹائم لمٹ کے اندر حل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کرکے انہیں ریلیف دیا، بے بنیاد اور جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔