اسلام ٹائمز 7 Jun 2012 گھنٹہ 15:26 https://www.islamtimes.org/ur/news/168868/حکومت-بلوچستان-اربوں-روپے-کی-کرپشن-کر-رہی-ہے-عبدالمالک-بلوچ -------------------------------------------------- ٹائٹل : حکومت بلوچستان اربوں روپے کی کرپشن کر رہی ہے، عبدالمالک بلوچ -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کرپشن اور بدانتظامی کے باعث تمام ادارے تباہ ہوگئے ہیں، اساتذہ بھرتی کا طریقہ کار غلط تھا، فوری طور پرانہیں مستقل کیا جائے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور صوبائی صدر ڈاکٹر یاسین بلوچ نے کمشنر آفس میں قائم ایپکا کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔ اور مظاہرینسے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ کلرکس ایسوسی ایشن مکران ڈویژن کے صدر سبزل خان اورچیئرمین صابر مقصودی نے انہیں ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کلرکس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت اربوں روپے کی کرپشن کر رہی ہے۔ مگر چھوٹے ملازمینکی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے اس کے پاس کچھ بھی نہیں۔ملازمین کے بچوں کودو وقت کی سوکھی روٹی بھی نصیب نہیں ہو رہی، انہوں نے کہا کہ حکومت کی کرپشن اور بدانتظامی کے باعث تمام ادارے تباہہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کلرکس ایسوسی ایشن کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ایپکا کے مطالبات فوری طور پر منظور کرکے بلوچستان کےملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں یکسانیت پیدا کرے۔ تاکہ ملازمین میں پائے جانے والا احساس کمتری اور بے چینی ختم ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ بھرتی کا طریقہ کار غلط تھا انہیں فور ی طور پر مستقل کیا جائے۔