اسلام ٹائمز 19 Jan 2022 گھنٹہ 15:41 https://www.islamtimes.org/ur/news/974458/کراچی-میں-کورونا-کیسز-کی-شرح-خطرناک-حد-تک-اضافہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ -------------------------------------------------- گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد تک رپورٹ ہو چکی ہے، سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3،283 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2،902 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، کراچی شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد ہو چکی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد تک رپورٹ ہو چکی ہے، سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3،283 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2،902 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، 297 مریضوں کی حالت تشویشناک، جبکہ 23 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد انتقال کرگئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد تک پہنچ گئی۔