اسلام ٹائمز 22 Jan 2022 گھنٹہ 10:16 https://www.islamtimes.org/ur/news/974953/لاہور-دھماکے-کے-ذمہ-داروں-کو-بھارت-کی-مالی-مدد-حاصل-ہے-شاہ-محمود-قریشی -------------------------------------------------- ٹائٹل : لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کو بھارت کی مالی مدد حاصل ہے، شاہ محمود قریشی -------------------------------------------------- اوکاڑہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنیوالوں کی بھارت مالی مدد کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، کرسمس پر بھارت میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر حملے ہوئے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے کے ذمے داروں کو بھارت کی مالی مدد حاصل ہے۔ اوکاڑہ میں صوبائی وزیر صمصام بخاری کی رہائشگاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنیوالوں کی بھارت مالی مدد کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، کرسمس پر بھارت میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر حملے ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 22 تا 23 مارچ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس کی صدارت پاکستان کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نئے صوبے کیلئے بل تیار کر رہے ہیں، جنوبی پنجاب صوبے کیلئے بلاول بھٹو اور شہباز شریف کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27 فروری کو پی ٹی آئی سندھ کے بلدیاتی قانون کیخلاف مارچ کرے گی، بلاول بھی اسی دن لانگ مارچ کر رہے ہیں، کہیں نہ کہیں ملاقات ہو جائے گی۔