اسلام ٹائمز 26 Jan 2022 گھنٹہ 19:36 https://www.islamtimes.org/ur/news/975718/وزیراعلی-سندھ-مراد-علی-شاہ-دل-کی-تکلیف-کے-باعث-اسپتال-منتقل -------------------------------------------------- ٹائٹل : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل -------------------------------------------------- ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کا اسپتال میں سی ٹی این جی اور سیریم ٹیسٹ کیا گیا، اسپتال میں ٹیسٹ کے بعد مراد علی شاہ کو واپس وزیراعلیٰ ہاؤس لے جایا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اپنے گھر پر ہیں اور خیریت سے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کا اسپتال میں سی ٹی این جی اور سیریم ٹیسٹ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ٹیسٹ کے بعد مراد علی شاہ کو واپس وزیراعلی ہاؤس لے جایا گیا۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اپنے گھر پر ہیں اور خیریت سے ہیں۔