اسلام ٹائمز 25 Jun 2022 گھنٹہ 23:45 https://www.islamtimes.org/ur/news/1001133/سندھ-کے-عوام-سے-کہتا-ہوں-زرداری-مافیا-کا-صفایا-کردیں-عمران-خان -------------------------------------------------- ٹائٹل : سندھ کے عوام سے کہتا ہوں زرداری مافیا کا صفایا کردیں، عمران خان -------------------------------------------------- ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے گریز کے باوجود الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، سندھ کے عوام سے اپیل ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر صوبے کے عوام کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ سندھ کے چار ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمارے امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے گریز کے باوجود الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، سندھ کے عوام سے اپیل ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ سابق وزیر اعظم نے سندھ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ سے زرداری مافیا کا صفایا کردیں۔