اسلام ٹائمز 15 Jun 2021 گھنٹہ 12:14 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/938142/1/ایران-میں-انتخابات-کی-گہما-گہمی -------------------------------------------------- ٹائٹل : ایران میں انتخابات کی گہما گہمی -------------------------------------------------- رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات میں عوام کی رائے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا، معاشرے کا ہر فرد معاشرے اور سماج کی سرنوشت کا ذمہ دار ہے امر بالمعروف سب کی ذمہ داری ہے اور امر بالمعروف کا سب سے اہم پہلو دینی اور اسلامی حکومت کی حمایت اور پشت پناہی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ قوم سے اپنے نشری خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آئندہ صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور مشارکت اور منصب صدارت پر لائق ترین شخص کا انتخاب بہت سی مشکلات اور مسائل کو حل کر سکتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے سماجی انصاف کے قیام، کرپشن کے خلاف بلاتفریق اور کھلی جنگ اور ملکی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے آئندہ منتخب ہونے والے صدر کی ذمہ داریوں کے بارے میں اہم نکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ عوام خود کو انتحابات میں شرکت اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا پابند سمجھیں۔ آپ نے اسی طرح صدارتی امیدواروں کو بھی اس جانب متوجہ کیا کہ انتخابی مہم میں عوام کے اصلی مسائل کو اٹھایا جائے۔