اسلام ٹائمز 13 Jul 2019 گھنٹہ 14:54 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/804843/1/شیخ-زکزکی-کی-گرفتاری-کیخلاف-سندھ-بھر-میں-احتجاج -------------------------------------------------- ٹائٹل : شیخ زکزکی کی گرفتاری کیخلاف سندھ بھر میں احتجاج -------------------------------------------------- ملک بھر کی طرح سندھ کے مختلف اضلاع کراچی، حیدرآباد، سجاول، ٹھٹھہ، نواب شاہ، ٹنڈو محمد خان، بدین، ماتلی، نوشہرو فیروز، مٹیاری، دادو، خیرپور، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، کندھ کوٹ اور دیگر میں بھی بھرپور یوم احتجاجی اجتماعات منعقد کئے گئے، جس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ شیخ ابرہیم زکزکی کو فوری رہا کیا جائے، ان کی قید غیر انسانی و عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ اسلامک موومنٹ آف نائیجیریا کے سربراہ آیت اللہ شیخابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی بلاجواز گرفتاری اور انہیںدوران قید زہر دینے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں پرامن یوم احتجاج منایا گیا۔ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموںو کشمیر کے مختلف شہروں میںاحتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاںنکالی گئیں۔ ملک بھر کی طرح سندھ کے مختلف اضلاع کراچی، حیدرآباد، سجاول، ٹھٹھہ، نواب شاہ، ٹنڈو محمد خان، بدین، ماتلی، نوشہرو فیروز، مٹیاری، دادو، خیرپور، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، کندھ کوٹ اور دیگر میں بھی بھرپور یوم احتجاجی اجتماعات منعقد کئے گئے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے تحت خوجہ جامع مسجد کھارادر، جامع مسجد نورایمان ناظم آباد اور جامع مسجد حسینی ؑبرف خانہ ملیر کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے، جن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ نشان حیدر، میر تقی ظفر، ناصر حسینی و دیگر مقررین نے کہا کہ شیخ ابرہیم زکزکی کو فوری رہا کیا جائے، ان کی قید غیر انسانی و عالمی قوانین کے خلاف ہے۔