اسلام ٹائمز 13 Sep 2013 گھنٹہ 23:56 https://www.islamtimes.org/ur/news/301571/شاہد-حیات-کو-سربراہ-کراچی-پولیس-مقرر-کرنے-کی-مذمت-کرتے-ہیں-عنایت-حسین -------------------------------------------------- ٹائٹل : شاہد حیات کو سربراہ کراچی پولیس مقرر کرنے کی مذمت کرتے ہیں، عنایت حسین -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں مرکزی ترجمان پی پی شہید بھٹو نے کہا کہ زرداری لیگ بھٹو کے فکر و فلسفہ کی سیاست نہیں بلکہ سامراجی قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مصروف عمل ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے مرکزی ترجمان عنایت حسین نے حکومت سندھ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے بانی چیئرمینمیر مرتضیٰ بھٹو اور انکے چھ ساتھیوں کے قتل میں ملوث شاہد حیات کو کراچی پولیس کا سربراہ مقرر کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری حکومت کی جانب سے شاہد حیات کو انعامات اور اعزازات سے نوازنا کوئی نئی بات نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی انہوں نے مذکورہ مقدمہ قتل میں ملوث آئی بی کے سابق سربراہ مسعود شریف کو پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا رکن مقرر کرکے انہیں1997ء کے عام انتخابات میں پارٹی کا ٹکٹ دیا تھا جس کے بعد شعیب سڈل کو پہلے آئی بی اور بعد میں آئی جی پولس بنایا گیا اور اب تک وہ محتسب اعلیٰ کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں عنایت حسیننے مزید کہا کہ زرداری نے اپنے دور اقتدار میں ایس پی شعیب قریشی کو ملک میں واپس لاکر انہیں روینیو بورڈ کا چیئر مین مقرر کیا اور بعد میں انہیں نگران حکومت میں اپنے حصے کے طور پر انہیں وزیر نامزد کروایا جو زرداری لیگ کے میڈیا مینیجر کے طور بھی کام سرانجام دیتا رہا ہے۔ مرکزیترجمان نے اپنے بیانمیں کہا ہے کہ زرداری لیگ کی جانب سے بھٹو کا نام استعمال کرتے ہوئے ان کے فکر و فلسفے کے برعکس منافقت، اقربا پروری، موقع پرستی اور کرپشن کی سیاست کے بعد بھٹو کے قاتلوں کو انعامات اور اعزازات سے نوازنے کے بعد اب یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ زرداری لیگ بھٹو کے فکر و فلسفہ کیسیاست نہیں بلکہ سامراجی قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مصروف عمل ہے۔