اسلام ٹائمز 30 Nov 2022 گھنٹہ 23:02 https://www.islamtimes.org/ur/news/1027766/ایم-ڈبلیو-ڈیرہ-اسماعیل-خان-کی-ضلع-میں-تنظیم-سازی -------------------------------------------------- ٹائٹل : ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلع میں تنظیم سازی -------------------------------------------------- صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب سید اسد علی زیدی اور ضلع ڈیرہ اسماعیل کے صدر مولانا سید غضنفر علی نقوی نے یونٹ فتح اور نون کا دورہ کیا، اس موقع پر اہل علاقہ و یونٹس اراکین سے ملاقات کی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ضلع میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب سید اسد علی زیدی اور ضلع ڈیرہ اسماعیل کے صدر مولانا سید غضنفر علی نقوی نے یونٹ فتح اور نون کا دورہ کیا، اس موقع پر اہل علاقہ و یونٹس اراکین سے ملاقات کی۔ گاوں فتح کے یونٹ کا صدر محمد نقی شاہ کو منتخب کیا گیا، ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان کے صدر مولانا سید غضنفر علی نقوی نے یونٹ صدر نقی شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔