اسلام ٹائمز 17 Jan 2020 گھنٹہ 21:07 https://www.islamtimes.org/ur/news/839070/کوئٹہ-برفباری-میں-بوٹ-پالش-کرنے-والے-بچے-کو-شہریوں-نے-ڈھونڈ-نکالا -------------------------------------------------- ٹائٹل : کوئٹہ، برفباری میں بوٹ پالش کرنے والے بچے کو شہریوں نے ڈھونڈ نکالا -------------------------------------------------- ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بچے کو گرم کپڑے، ایک ماہ کا راشن بھی فراہم کیا گیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کوئٹہ کے ایک کمسن بچے کی ویڈیو نے درد دل رکھنے والے ہر شخص کو افسردہ کردیا تھا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں برفباری میں بوٹ پالش کرنے والے بچے کو شہریوں نے ڈھونڈ نکالا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال کی محنت کش بچے سے وزیراعلٰی سیکریٹریٹ میں ملاقات ہوئی، وزیراعلٰی بلوچستان نے محنت کش بچے کی مالی امداد کی۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بچے کو گرم کپڑے، ایک ماہ کا راشن بھی فراہم کیا گیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کوئٹہ کے ایک کمسن بچے کی ویڈیو نے درد دل رکھنے والے ہر شخص کو افسردہ کردیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید سرد موسم میں بچہ فٹ پاتھ پر بیٹھا ہے اور اس کے سامنے جوتے پالش کرنے کا برش اور دیگر سامان رکھا ہوا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کے دیگر بچوں کے حوالے سے بھی قانون سازی کی طرف پیش قدمی کریں گے۔ یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ایسے میں شدید برفباری کے دوران روزگار کمانے کے لئے باہر نکلے ہوئے ننھے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔