اسلام ٹائمز 23 Nov 2022 گھنٹہ 9:30 https://www.islamtimes.org/ur/news/1026307/جو-بھی-آرمی-چیف-آئے-گا-وہ-سیاست-سے-دور-ملک-اور-اپنے-ادارے-کا-وفادار-ہوگا-شیخ-رشید -------------------------------------------------- تعیناتی کیلئے سمری آگئی، اب کسی کی پسند ناپسند کا نہیں میرٹ کاسوال ہوگا ٹائٹل : جو بھی آرمی چیف آئے گا، وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا، شیخ رشید -------------------------------------------------- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نیا آنیوالا آرمی چیف تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کریگا، نواز شریف نے جسکو بھی تعینات کیا، اُسی سے جوڈو کراٹے کئے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تعیناتی کے لئے سمری آگئی ہے، سارے نام شامل کرکے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اب کسی کی پسند ناپسند کا نہیں میرٹ کا سوال ہوگا، جو بھی آرمی چیف آئے گا، وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نیا آنے والا آرمی چیف تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرے گا، نواز شریف نے جس کو بھی تعینات کیا، اُسی سے جوڈو کراٹے کئے۔