اسلام ٹائمز 20 Jun 2020 گھنٹہ 21:28 https://www.islamtimes.org/ur/news/869833/کراچی-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-ایم-کیو-لندن-کے-2-ٹارگٹ-کلرز-گرفتار -------------------------------------------------- ٹائٹل : کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار -------------------------------------------------- ملزم مدثر پولیس اہلکار سمیت 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہے۔ ملزم منہاج پاک کالونی میں کیبن چلا کر قانون نافذ کرنے والوں کی ریکی کرتا اور ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو معلومات فراہم کرتا تھا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقہ پیرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں و دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈٰی کے اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مدثر اور منہاج شامل ہیں۔ ملزم مدثر پولیس اہلکار سمیت 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہے۔ ملزم منہاج پاک کالونی میں کیبن چلا کر قانون نافذ کرنے والوں کی ریکی کرتا اور ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو معلومات فراہم کرتا تھا۔ دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے اور انہیں کارروائیوں کے احکامات وہاں سے ملتے تھے۔ سی ٹی ڈی نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔