اسلام ٹائمز 25 Apr 2021 گھنٹہ 8:27 https://www.islamtimes.org/ur/news/929133/لاہور-کے-مختلف-علاقوں-میں-سرچ-ا-پریشن-متعدد-افراد-گرفتار -------------------------------------------------- ٹائٹل : لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، متعدد افراد گرفتار -------------------------------------------------- سرچ آپریشن اکبری گیٹ، لوہاری گیٹ، بادامی باغ، شاہدرہ ٹاؤن، لوئر مال، ریس کورس، پرانی انارکلی، ہربنس پورہ، برکی اور سبزہ زار سمیت دیگر علاقوں میں کیے گئے۔ اس موقع پر 500 سے زائد گھروں اور 253 کرایہ داروں کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ لاہور بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس نے دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن کئے۔ سرچ آپریشن اکبری گیٹ، لوہاری گیٹ، بادامی باغ، شاہدرہ ٹاؤن، لوئر مال، ریس کورس، پرانی انارکلی، ہربنس پورہ، برکی اور سبزہ زار سمیت دیگر علاقوں میں کیے گئے۔ اس موقع پر 500 سے زائد گھروں اور 253 کرایہ داروں کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کوائف کی دستیابی پر زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا جائے گا۔