اسلام ٹائمز 26 Jul 2013 گھنٹہ 16:14 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/286920/1/پیام-نور-سیمینار -------------------------------------------------- ٹائٹل : پیام نور سیمینار -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: کراچی میں سیمینار سے خطاب میں سربراہ اسلامی تحریک نے کہا کہ سیدہ بی بی زینب (س) کے روضہ کی ذمہ داری محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے جبکہ حفاظت میں ہمارا حصہ بھی شامل ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سیدہ زینب (س) کے روضہ کی حفاظت میں ہمارا حصہ بھی شامل ہے۔ سیدہ بی بی زینب (س) کے روضہ کی ذمہ داری محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہماری نگاہیں مسلسل اس جانب ہیں۔ ہم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام کراچی کے علاقے ملیر میں مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی میں "پیام نور سیمینار" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں ملت تشیع کے حقوق کا تحفظ کرچکے ہیں، اب شیعہ قومی دفاعی پالیسی ترتیب دینگے۔